ممبئی: مہاراشٹر میں عید میلادالنبیؐ کی تقاریب 16 ستمبر کے بجائے 18 ستمبر کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ اس وقت گنیش وسرجن کی تقریبات بھی منعقد ہو رہی ہوں گی۔ یہ فیصلہ گزشتہ شب ایک اجلاس میں خیر سگالی، بھائی چارے اور انتظامیہ اور پولیس کی سہولتوں کے پیش نظر کیا گیا۔
Published: undefined
سابق وزیر اور ریاستی کانگریس کے ورکنگ کمیٹی کے رکن محمد عارف نسیم خان نے وزیر اعلیٰ اور ریاست کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ 18 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے ایک خط لکھ کر مہاراشٹر میں عید میلادالنبیؐ کی تعطیل 16 ستمبر کے بجائے 18 ستمبر کو رکھنے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ پیغمبر اسلامؐ کا یوم پیدائش 16 ستمبر کو ہے، جبکہ ہندو برادری کا گنیش وسرجن 17 ستمبر کو اننت چترتھی کے موقع پر منایا جائے گا۔ کیلنڈر میں 16 ستمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن آل انڈیا خلافت کمیٹی کی 7 ستمبر کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ممبئی اور دیگر شہروں جیسے اورنگ آباد، جالنا، مالیگاؤں، بھیونڈی، اور تھانے میں عید میلادالنبیؐ کی تقریبات 18 ستمبر کو منعقد کی جائیں گی۔ اس فیصلے کے پیچھے مقصد دونوں تہواروں کے دوران امن و امان برقرار رکھنا اور کسی بھی ممکنہ رکاوٹ سے بچنا ہے۔
Published: undefined
عارف نسیم نے مزید کہا کہ مسلم تنظیموں کی کئی میٹنگز کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ عید میلادالنبیؐ کی تقریبات 18 ستمبر کو منائی جائیں، تاکہ دونوں تہواروں کے موقع پر امن قائم رکھا جا سکے۔ لہٰذا، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 16 ستمبر کے بجائے سرکاری چھٹی 18 ستمبر کو دی جائے تاکہ عوام کو سہولت ہو اور دونوں تہواروں کو پرامن طریقے سے منایا جا سکے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined