جموں و کشمیر، لداخ اور کیرالہ کو چھوڑ کر ہندوستان میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا، تاہم یہاں عید الفطر کل یعنی 11 اپریل کو منائی جائے گی۔ وہیں، پاکستان میں عید سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ آج 10 اپریل کو منائی جا رہی ہے۔ منگل کو پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہو چکی ہے جس کے بعد ملک بھر میں عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔
Published: undefined
یاد رہے کہ پیر کی شام سعودی عرب میں اعلان کیا گیا کہ وہاں چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اس بار وہاں پورے 30 روزے ہوں گے۔ روایتی طور پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک خصوصاً برِصغیر کے ممالک سعودی عرب سے اگلے دن عید مناتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ملائیشیا میں بدھ کو ہی عید منائی جا رہی ہے۔ تاہم ہندوستان (کشمیر اور کیرالہ کو چھوڑ کر) کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا وہاں بھی عید الفطر 11 اپریل کو منائی جائے گی۔
Published: undefined
ہندوستان میں گزشتہ روز دہلی اور لکھنؤ میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جبکہ لداخ کے کرگل میں رویت ہلال چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ریاست کرناٹک میں بھی چاند نظر نہیں آیا لیکن کیرالہ نے نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ ایک رپورٹ میں ماہرین کے حوالہ سے کہا گیا کہ مکمل سورج گرہن کے سبب چاند کی رویت متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاند گرہن کے فوراً بعد ہلال کا چاند نظر نہیں آئے گا - اس لیے چاند نظر آنے میں تاخیر ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined