قومی خبریں

عید الفطر کا مقدس تہوار ہمدردی، اتحاد اور امن کے جذبے کو مزید تقویت دے :مودی

سب ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر آپسی بھائی چارہ اور اتحادکا مظاہرہ کریں  اور معاشرے کے مالی طورپر کمزور طبقات کی ہرممکن مددکریں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، مسٹر مودی نے دعا کی ہے کہ عید الفطر کا مقدس تہوار ہمدردی، اتحاد اور امن کے جذبے کو مزید تقویت دے۔

Published: undefined

ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر آپسی بھائی چارہ اور اتحادکا مظاہرہ کرنے اور معاشرے کے مالی طورپر کمزور طبقات کی ہرممکن مددکریں۔اس کا اظہار ممبئی اور دیگر شہروں کے معززین نے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیاہے۔ انجمن السلام کے صدر پدم شری ڈاکٹر ظہیرقاضی نے اپنے پیغام میں کہاکہ ماہ رمضان کے روزے مکمل ہونے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ عیدکی شکل میں اپنے بندوں کو انعام عطاء فرماتا ہے۔یہ مہینہ زکوتۃ،صدقہ اور امداد کا مہینہ ہے،ہمیں اس موقع پر اپنے غریب اور ضروت مندرشتہ داروں اور معاشرے کے پسماندہ افراد کا خیال رکھنا چاہئیے ۔اپنے غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ بھائی چارہ اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

Published: undefined

اس موقع پر ایم ایل اے اور سماج وادی پارٹی مہاراشٹر اور ممبئی کے صدر ابوعاصم اعظمی نے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک رحمت ،برکت اور کرم وفضل کا مہینہ ہے جس کے بعد عید آتہ ہےاور اس  میں ہمیں سب کا خیال چاہئے،کمزوروں اور مظلوموں کا خیال رکھنا چاہئے اور خصوصی طور پر فلسطینیوں کے لیے ہرممکن دعاء کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس موقع پر ہمیں  غریب رشتہ داروں اور پڑوسیوں کا خیال رکھنا چاہئے۔خصوصی طور پر غیر مسلم برادران سے حسن سلوک سے پیش آنا چاہئیے۔

Published: undefined

مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر اور سابق رکن اسمبلی عارف نسیم خان نے تمام دیش واسیوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید آپسی میل جول اور اتحاد و اتفاق کی علامت ہے ،اس لیے ہمیں اپنے رشتہ داروں ،پڑوسیوں اور عزیز واقارب کابی خیال رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس موقعہ پر کمزوروں کابے کس و ضرورت مندوں کا خیال رکھنا چاہئیے ۔

Published: undefined

عارف نسیم خان نے کہا کہ عید الفطر کے بعد لوک سبھا انتخابات کے موقعہ پر سبھی کو اپنے حق رائے دہی کا خیال رکھنا چاہئے اور اپنے جمہوری اور دستور میں دیئے جانے والے حقو کی بقاء کے لیے ووٹ کا صحیح استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined