مصر کے صدر عبدالفتح السیسی 24 جنوری کو ہندوستان پہنچنے والے ہیں۔ وہ اس سال یومِ جمہوریہ تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ مصری صدر 24 سے 26 جنوری تک ہندوستانی دورہ پر رہیں گے اور ریپبلک ڈے پریڈ کا حصہ بنیں گے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے اس سلسلے میں اہم جانکاریاں دی گئی ہیں۔ حکومت ہند کے اس فیصلے کو سفارتی طور پر انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
دراصل ہند-مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال 2022 میں مکمل ہوئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ عبدالفتح کے دورۂ ہند کو بے حد خاص مانا جا رہا ہے۔ اسے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری قائم کرنے کا سنہریٰ موقع کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عبدالفتح السیسی مصر کے صدر بننے کے بعد اپنا تیسرا ہندوستانی دورہ کرنے والے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ تازہ دورہ میں دونوں ممالک کے درمیان کچھ اہم معاملات پر گفت و شنید ہوگی۔
Published: undefined
ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مصری صدر 25 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کر سکتے ہیں اور اس دوران سائبر سیکورٹی و آئی ٹی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے دونوں فریقین کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی امید ہے۔ اسی دن السیسی کا رسمی طور پر استقبال بھی کیا جائے گا۔ اس دوران وہ مصر میں مزید ہندوستانی سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کرنے کے لیے کاروباری طبقہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined