نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پانی اور درختوں کی حفاظت کے لئے مثبت کوشش کرنے کی اہل وطن سے اپیل کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ وہ پانی کے تحفظ کو وطن کی خدمت کی ایک شکل مانتے ہیں۔ پی ایم مودی نے آکاش وانی پر نشر ہونے والے ’من کی بات‘ پروگرام کی 78ویں قسط میں زمینی پانی اور درختوں کے تحفظ کے لئے کی جا رہی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کاموں میں مصروف لوگوں سے ترغیب لیکر اس کے لئے آگے آنا چاہیے۔
Published: undefined
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں اب مانسون (بارش) کا موسم بھی آگیا ہے۔ بادل برستے ہیں تو صرف ہمارے لئے نہیں برستے بلکہ بادل آنے والی نسلوں کے لئے برستے ہیں۔ بارش کا پانی زمین میں جاکر جمع بھی ہوتا ہے، زمین کی آبی سطح میں بہتری آتی ہے اس لئے میں پانی کے تحفظ کو وطن کی خدمت کی ہی ایک شکل مانتا ہوں۔
Published: undefined
تیس ہزار سے زیادہ تال تلیا بناکر پانی کے تحفظ کا قابل ذکر کام کرنے والے اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال کے سچدانند بھارتی اور اترپردیش کے باندا ضلع کے ابدھاو گاوں کے لوگوں کی طرف سے چلائی جارہی مہم ’کھیت کا پانی کھیت میں، گاوں پانی گاوں میں‘ کی مثال پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان تمام سے ترغیب لیکر ہم اپنے آس پاس جس بھی طرح سے پانی بچا سکتے ہیں، ہمیں بچانا چاہیے۔ مانسون کے اس اہم وقت کو ہمیں گنوانا نہیں چاہیے۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے دواؤں کے پودوں پر نینی تال کے بھائی پریتوش کے خط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں یہ دواوں کے پودے ہماری صدیوں پرانی وراثت ہے، جسے ہمیں بچانا ہے۔ اسی سلسلہ میں انہوں نے مدھیہ پردیش کے ستنا کے باشندے رام لوٹن کشواہا کی طرف سے سینکڑوں دواؤں والے پودے اور بیجوں کو جمع کرکے بنائے دیسی میوزیم کا بھی ذکر کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ واقعی یہ بہت اچھا تجربہ ہے، جسے ملک کے الگ الگ حصوں میں دہرایا جاسکتا ہے۔ میں چاہوں گا کہ آپ میں سے جو لوگ اس طرح کی کوشش کرسکتے ہیں، وہ ضرور کریں، اس سے آپ کی آمدنی کے راستے بھی کھل سکتے ہیں۔ ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ مقامی درختوں کے ذریعہ آپ کے علاقہ کی پہچان میں بھی اضافہ ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز