قومی خبریں

انڈا دور کرے گا قلت تغذیہ، ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لئے مفید

ملک میں قلت تغذیہ ، خون کی کمی اور ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مسائل کو متوازن غذا کے ذریعہ دور کرنے کے مقصد کے ساتھ ’ڈیزائنر ایگ‘ کی پیداوار کو فروغ دیا جا رہا ہے

انڈا، تصویر آئی اے این ایس
انڈا، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں قلت تغذیہ، خون کی کمی اور ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مسائل کو متوازن غذا کے ذریعہ دور کرنے کے مقصد کے ساتھ ’ڈیزائنر ایگ‘ کی پیداوار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

خواتین اور بچوں میں قلت تغذیہ اور خون کی کمی کے سنگین مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بڑی تعداد میں ذیابیطس کے مریضوں کو متوازن غذا فراہم کرانے کے لئے سائنسدانوں نے مرغیوں کے کھانے میں غذائیت سے بھر پور اور مائکرو غذائی اجزا کو شامل کرکے ’ڈیزائنر ایگ‘ تیار کیا ہے۔ یہ انڈا سفید رنگ کا عام انڈوں کی طرح ہے لیکن معیار کی وجہ سے اپنی خاص اہمیت رکھتا ہے۔

Published: undefined

نیشنل پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد کے سائنسدان کنن نے بتایا کہ ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا ڈیزائنر ایگ تیار کیا گیا ہے جس میں کاربوہائیڈریٹ اور گلوکوز کی مقدار بہت کم ہے۔ ایک انڈے میں ایک فیصد سے کم کاربوہائیڈریٹ ہے۔ ایک انڈے کا وزن 52 اور 60 گرام کے درمیان ہوتا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر کنن نے بتایا کہ ایک سو گرام انڈے میں ایک ملی گرام مائکرو غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اسی طرح دو انڈوں میں چھ گرام پروٹین، ایک انڈے میں چھ گرام چربی اور بڑی مقدار میں ائیرن پایا جاتا ہے ۔ کیلشیم، فاسفورس اور زنک بھی اس میں موجود ہے جو اسے زیادہ غذائیت سے بھرپور بناتا ہے۔ اس میں کئی قسم کے وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں، جو قلت تغذیہ کے مسائل کو دور کرنے کے اہل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined