بہار میں نکسلیوں کے علاقوں کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ شمالی بہار میں نکسلیوں کے علاقے محدود کرنے کے بعد اب جنوبی بہار میں اس سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے جھارکھنڈ سے متصل نکسلیوں کے بچے ہوئے متاثرہ علاقوں کو نشان زد کرکے تحفظ اور مواصلات کے ذرائع مضبوط کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جھارکھنڈ کی سرحد پر 11 نئے سیکوریٹی کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ وہیں مواصلات کو مضبوط کرنے کے لیے موبائل ٹاور بھی لگائے جانے والے ہیں۔
Published: undefined
بہار کو نکسلیوں سے پاک کرانے کے لیے دور دراز پہاڑی اور جنگلی علاقوں کے 55 مقامات کو نشان زد کرکے موبائل ٹاور لگانے کی تجویز مرکزی حکومت کو پیش کر دی گئی ہے۔ محکمہ جاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ برسوں میں نکسل سے متاثر علاقوں کی تعداد نصف ہو گ۴ی ہے۔ سال 2018 میں جہاں 16 ضلع نکسل متاثر تھے وہیں 2024 تک محض 8 اضلاع ہی نکسل اثر والے رہ گئے ہیں۔
Published: undefined
جنگلوں کے بیچوں بیچ ناقابل رسائی پہاڑیوں میں پہلے سے 7 بنے فارورڈ آپریشن کیمپ کے ساتھ ان کے بننے پر سیکوریٹی کیمپوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہو جائے گی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق فارورڈ کیمپوں کے قیام سے باہر پولیس کو نکسلیوں کے پناہ گزیں مقامات کو تباہ کرنے میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔ اس کا نتیجہ رہا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں نکسل سے متعلق ایک بھی واقعہ سامنے نہیں آیا۔
وہیں حکومت بہار نے نکسل مخالف مہم لگاتار چلائے رکھنے کے لیے دوسری جگہ بھیجی گئی سی آر پی ایف کی دو بٹالین کو واپس دینے اور نکسل متاثرہ پانچ اضلاع میں ڈیپوٹیٹیڈ اے ایس پی مہم کی تعیناتی مدت میں توسیع کرنے کی گزارش مرکزی حکومت سے کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined