قومی خبریں

تعلیم سے محروم اردومیڈیم کے طلبہ اور ڈراپ آوٹ کی روک کے لیے ایک کر یش کورس

خود کفیل بنانے کے لیے لڑکوں کو الیکٹریشن کورس، لڑکیوں کے لیےنرسنگ کورس، فیشن ڈیزائننگ کورس غریب طلبہ کے لیے مفت جاری کیے ہیں۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سولاپور میں گزشتہ روز شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن، بیدر اور خادِمانِ اردو فورم،سولاپور کے زیرِ اہتمام تعلیم سے محروم اردومیڈیم کے طلبہ اور ڈراپ آوٹ کی روک تھام کے لیے ایک کریش کورس کے ابتدائی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ آج کے اس معلوماتی دور میں بچوں میں مزید خود اعتمادی پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔

Published: undefined

آغاز میں خادماں اردو فورم سولاپور کے روح رواں وقار شیخ نے تفصیل پیش کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ میں آن لائن تعلیم سے محروم اردو میڈیم کے ہفتم جماعت کے طلبہ اور ممکنہ ڈراپ آوٹ کو روکنے کے لیے بہت ہی اہم کریش کورسس شروع کیے جارہے ہیں ۔

Published: undefined

وقار احمد شیخ نے کہاکہ اردو میڈیم کے ڈراپ آوٹ طلبہ کے لیے فورم پچھلے پانچ سالوں سے طلبہ کو مفت کوچنگ کلاسس کا اہتمام کرکے ایس۔ ایس۔ سی۔ امتحان کامیاب کراکے طلبہ کو سماج میں باوقار زندگی گزارنے کے لیے ابھار رہا ہے انھیں خود کفیل بنانے کے لیے مختلف کورسس کا اہتمام بھی کیا ہے۔پچھلے دو سالوں سے کویڈ کی وجہ سے جو طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں ناکام رہے جو ایک اہم مسئلہ بنتا جا رہا ایسے ۔ اردو، انگریزی، مراٹھی، میتھ یعنی ریاضی کے مضامین کی ماہر اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعے ممکنہ ڈراپ آوٹ کو روکنے کا اہم کام فورم کررہا۔ایسے سو طلبہ کو فورم بیگم پیٹھ فورم کے کشادہ کلاس روم میں اور شمع اردو پرائمری اردو اسکول نئی زندگی میں طلبہ کو تربیت دینے کا انتظام کیا ہے۔

Published: undefined

خادِمانِ اردو فورم، سولاپور اپنے تعمیری پروگراموں کے ذریعے ڈراپ آؤٹ طلبہ کو سماج میں باوقار زندگی گزارنے کے لیے انھیں ابھارنے کے لیے دسویں جماعت پاس کراکے انھیں خود کفیل بنانے کے لیے لڑکوں کو الیکٹریشن کورس، لڑکیوں کے لیےنرسنگ کورس، فیشن ڈیزائننگ کورس غریب طلبہ کے لیے مفت جاری کیے ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں سے لگا تار اردو کی ترقی و ترویج کے ساتھ فورم اپنے تعمیری پروگراموں کے ذریعے طلبہ اور قوم و ملّت کے لیے ان کی رہنمائی میں اور خادمان کے تمام اراکین بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔مستقبل قریب میں اور بھی شارٹ ٹرم کورسس شروع کرنے کا ادارہ عزم رکھتا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر مہمان آصف علی ،شاہین اکیڈمی بیدر کے ڈائریکٹرنے ادارہ شاہین میں اقامتی درسگاہ میں طلباء وطالبات کی بہتر تعلیم کے لیے کی جانے والی کوششوں کاذکر کیا۔انہوں نے تفصیل سے شاہین کی کارکردگی پیش کی،جس کے تحت ڈراپ آوٹ بچوں کی خصوصی تربیت اور مدارس سے فارغ حفاظ جو عصری تعلیم سے ہمکنار کرنے کے بارے میں تفصیل پیش کی ۔

Published: undefined

صدر جلسہ جاویدجمال الدین نے کہاکہ بچوں کو احساس کمتری سے نکال کر ان میں اعتماد پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے ،خود اعتمادی ان کی کامیابی کی ضامن ہوگی۔موجودہ دور میں عام معلومات اور دنیا بھر کی تفصیل حاصل ہے ،اس لیے ان کو ہٹ کر تربیت دیناعقت کی ضرورت ہے ۔ موٹیویشنل لیکچرر ارشد صدیقی نے مختصر مگر جامع انداز میں طلبہ کی رہنمائی کی۔

Published: undefined

اس موقع پر فورم کے ڈائریکٹر مظہر الوڑی ، سراج بیجاپورے، محبوب کمٹھے، مخدوم حسین جکلیر،عمران المیلکر، نذیر ڈندوٹی، سابق ہیڈ ماسٹر خلیل شیخ۔(احمد نگر )اسکول کے ہیڈ ماسٹر اورہیڈ مسٹریس کے ساتھ شہر کے دیگر معزز حضرات و خواتین اور ہفتم جماعت کے طلبہ موجود تھے ، فورم کے جوائنٹ سیکرٹری محمود نواز نے پورے پروگرام کی نظامت کے دوران اپنے تجربات اور معلومات کو پیش کیا، فورم کے ڈائریکٹر ناصرالدین الندکر اشرفی نے پیش کیا۔عبدالمنّان شیخ ( فورم کے ڈائریکٹر۔) فورم کا تعارف مختصر مگر جامع انداز میں پیش کیا۔ فورم کے کوآرڈینیٹرمحمد رفیق خان کے اظہار تشکّر کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔سیک پودے کو پانی دے افتتاح کیا گیا ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined