نئی دہلی: سردی، کہرے اور سرد لہر سے کے اثرات ملک کے بیشتر حصوں میں دیکھے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید کچھ دنوں تک اسی طرح کے حالات برقرار رہیں گے۔ کہرے اور سردی کی لہر کا اثر شمال مشرقی ریاستوں میں زیادہ ہوگا، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد رہنے کی امید ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ (19 جنوری 2024) کو ملک کی راجدھانی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 7.1 ڈگری سیلسیس درج کیا ہے جو موسمی اوسط سے ایک ڈگری کم ہے۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کے مطابق شمالی ہندوستان میں مسلسل سرد لہر اور کہرے کا اثر آئندہ کچھ دنوں تک اور جاری رہے گا اور لوگوں کو آئندہ 4 سے 5 دنوں تک سردی اور کہرے سے راحت نہیں ملے گی۔ اس کا سب سے زیادہ اثر ٹرین اور ہوائی خدمات پر پڑے گا۔ خیال رہے کہ دہلی سمیت کئی ہوائی اڈوں سے پروازیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرینیں کافی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دہلی سے تقریبا 30 ٹرینوں کے تاخیر سے چلنے کی خبر ہے۔
Published: undefined
ماہر موسمیات سوما سین کے مطابق شمال مغربی علاقے میں بحرِ عرب سے نم ہوائی اٹھیں گی جو ہفتے بھر تک اٹھتی رہیں گی۔ دوسری جانب ہمالیائی علاقوں میں برف باری جاری رہے گی جو میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا سبب بنے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی، ہریانہ، پنجاب، یوپی کے شمالی علاقوں میں سردی کافی بڑھ سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined