ہنڈن برگ کی رپورٹ نے اڈانی گروپ کے لیے پیر کا دن 'سیاہ' بنا دیا ہے۔ جیسی کی اُمید تھی آج بازار کھلتے ہی اڈانی گروپ کے شیئر پوری طرح بکھر گئے۔ شروعاتی دور میں اڈانی گروپ کے شیئروں میں 17 فیصد تک کی زبردست کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اڈانی بمقابلہ ہنڈن برگ معاملے میں سیبی سربراہ مادھبی بُچ کے داخل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں نے خود کو محفوظ کرنا ہی بہتر سمجھا لیکن پھر بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب تک سرمایہ کاروں کو 53000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور 10 اڈانی شیئروں کا مشترکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 16.7 لاکھ کروڑ روپے تک گر گیا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق صبح 9.15 بجے شیئر بازار کھلتے ہی اڈانی گروپ کے شیئر کے بکھرنے کا دور شروع ہو گیا۔ اڈانی انرجی سالیوشنس نے تو بی ایس ای پر قریب 17 فیصدی نقصان کے ساتھ شروعات کی۔ حالانکہ کاروبار بڑھتے ہی ریکوری ہوتی دکھائی دی لیکن اس کے باوجود شیئر لال نشان میں ہی ہے۔ 9.30 بجے یہ شیئر بی ایس ای پر 2.59 فیصد کے نقصان کے ساتھ 1,075.45 روپے پر کاروبار کر رہا تھا۔ 9.30 بجے اڈانی ٹوٹل گیس سب سے زیادہ نقصان میں تھا۔ اڈانی پاور اور اڈانی وِلمر کے شیئر میں 3-3 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔ فلیگ شپ اڈانی اِنٹرپرائزز 2 فیصد سے زیادہ کے نقصان میں تھے۔ اڈانی گرین انرجی بھی تقریباً ڈھائی فیصد گرا ہوا تھا۔
Published: undefined
ہندوستانی شیئر بازار کی بھی شروعات آج کمی کے ساتھ ہوئی۔ بی ایس ای کا سینسیکس 375.79 پوائنٹس یا 0.47 فیصد کی کمی کے ساتھ 73,330.12 پوائنٹس پر کھلا ہے جبکہ این ایس ای کا نفٹی 47.45 پوائنٹس یا 0.19 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,320 پوائنٹس پر کھلا ہے۔ بازار اور اڈانی گروپ کے شیئروں کا ری ایکشن کم و بیش تجزیہ کاروں کے اندازہ کے مطابق ہی ہیں۔ اس سے قبل ہنڈن برگ نے جنوری 2023 میں جب پہلی بار اڈانی گروپ کو اپنے نرغے میں لیا تھا تب اڈانی کے شیئروں کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس وقت اڈانی گروپ کے شیئروں میں 80 فیصد سے زیادہ تک کی کمی آئی تھی اور مارکیٹ کیپ میں 150 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا