قومی خبریں

بڑھتے کورونا کیسز کے سبب اٹاری-واگھہ بارڈر ریٹریٹ تقریب میں عوامی شرکت پر پابندی

ہندوستان اور پاکستان روایتی طور پر کئی سالوں سے سرحد پر پرچم کشائی تقریب کی میزبانی کر رہے ہیں اور اس پروگرام میں دونوں ممالک کے لوگ بڑی تعداد میں حصہ لیتے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کورونا قہر سے پوری دنیا میں دہشت کا عالم ہے۔ کئی ممالک میں سخت پابندیاں ایک بار پھر نافذ کر دی گئی ہیں اور ہندوستان میں بھی کئی ریاستوں نے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ بھیڑ والی تقاریب پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اٹاری-واگھہ بارڈر ریٹریٹ تقریب میں عوامی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ افسران نے کہا کہ پنجاب میں امرتسر کے پاس اٹاری میں اٹاری-واگھہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر روزانہ ہونے والی پرچم کشائی ریٹریٹ تقریب میں عوامی شرکت کو احتیاطاً غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اعلیٰ افسر نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ یہاں سے تقریباً 30 کلومیٹر دور اٹاری-واگھہ جے سی پی میں آئندہ حکم تک عوام کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ سال بھی بی ایس ایف نے وبا کے سبب ریٹریٹ تقریب کو ملتوی کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان روایتی طور پر کئی سالوں سے سرحد پر پرچم کشائی تقریب کی میزبانی کر رہے ہیں اور اس پروگرام میں دونوں ممالک کے لوگ بڑی تعداد میں حصہ لیتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined