وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی پرائمری سطح سے لے کر تمام تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل بحال ہوگا۔ جموں وکشمیر حکومت نے اسکولوں کے کھلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یونین ٹریٹری کے سرمائی زون کے تمام اسکولوں میں 28 فروری کے بعد درس و تدریس کا عمل بحال ہوگا تاہم اجتماعات کا انعقاد گنجائش کے مطابق پچاس فیصد تک جبکہ سنیما ہالز، تھیٹرز، ریستوران، کلب، سوئمنگ پولز وغیرہ میں گنجائش کے مطابق پچیس فیصد تک محدود رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
چیف سیکریٹری، جو محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف، بحالی و تعمیر نو جموں وکشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے اتوار کے روز کورونا کی موجودہ صورتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد فیصلہ لیا کہ وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی پرائمری سطح سے لے کر تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل شروع ہوگا۔
Published: undefined
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ 15سال سے زائد عمر کے طلبا کے لئے ویکسینیشن سے متعلق رہنما خطوط ، سماجی دوری کے اصولوں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے ۔
Published: undefined
آرڈر کے مطابق تعلیمی اداروں کے داخلی دروازے پر باقاعدہ اسکریننگ سینٹر قائم ہونے چاہئے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام یونیورسٹیوں، کالجوں ، پالی ٹیکنیک، آئی ٹی آئیز کو کورونا رہنما اصولوں پر عملدرآمد کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ آف لائن درس و تدریس کا آغازاحسن طریقے سے ہو سکے۔
Published: undefined
اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہاکہ 15سے 17سال کے درمیان کے تمام طلبا جو باقاعدہ آف لائن کلاسز میں شرکت کرنے کے خواہاں ہونگے انہیں اپنے ساتھ ویکسنیشن سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکولوں کے سربراہان کو کووڈ رہنما اصول کے نفاذ کو یقینی بنانا ہوگا۔
Published: undefined
آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی طالب علم میں کووڈ کے علامات ظاہر ہونگے تو اس کی ٹیسٹنگ کے لئے فوری اقدامات اُٹھانے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ اسکولوں میں وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔حکمنامے کے مطابق تمام اسکولوں کے منتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ مخالف رہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ کاربند رہنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اُٹھائیں۔
Published: undefined
اُن کے مطابق کسی بھی طالب علم کو بغیر ماسک کے اسکول کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔سبھی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ جو کوئی بھی تعلیمی ادارہ حکم عدولی کا مرتکب قرار پایا جائے گا اُس کے خلاف ڈزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس حوالے سے زیرو ٹولرنس کی پالیسی پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined