دارالحکومت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ توڑ نئے معاملےآنےکےبعد اور آب وہوا میں زبردست آلودگی کے پیش نظر حکومت دہلی حکومت نے اسکولوں کو ابھی نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ و وزیرتعلیم منیش سسودیا نے بدھ کے روز صحافیوں کویہ معلومات دی۔گزشتہ احکام میں 31 اکتوبر تک اسکول بند رکھنے کے لئے کہا گیا تھالیکن دہلی میں کورونا وائرس کے منگل کو ریکارڈ 4853 نئے معاملے سامنےآنےکے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: 29 Oct 2020, 7:11 AM IST
منیش سسودیا نے بتایا کہ والدین اور بچوں میں خوف ہے کہ اسکول کھلنے پر انفیکشن بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیشتر اساتذہ اور بچوں کے والدین کی رائے ہے کہ اسکول ابھی بند ہی رکھے جانے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے سبھی سرکاری اورنجی اسکول اگلے حکم تک بندرہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جہاں بھی وبا کے درمیان اسکول کھولے گئے، وہاں بچوں میں کورونا وائرس کے معاملے میں اضافہ دیکھاگیا۔اس کے پیش نظر حکومت کا ماننا ہے کہ فی الحال اسکول کھولنا ٹھیک نہیں رہے گا۔
Published: 29 Oct 2020, 7:11 AM IST
دہلی میں گزشتہ دنوں کورونا کےمعاملوںمیں زبردست کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن جس طرح کوروناکےمریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ نظر آیا ہے اس سے ایک مرتبہ پھر لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔واضح رہے مارچ سے ہی دہلی میں تمام تعلیمی ادارے بندہیں اور بچوں کی آن لائن کلاسز چل رہی ہیں۔
Published: 29 Oct 2020, 7:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Oct 2020, 7:11 AM IST