قومی خبریں

’تعلیم سے ہی آبادی پر قابو پایا جا سکتا ہے‘، کانگریس لیڈر اُدت راج کا گری راج سنگھ کو سخت جواب

ادت راج نے کہا کہ ملک میں آبادی کے قانون پر بحث ہونی چاہئے لیکن گری راج سنگھ صرف بیان دیتے ہیں۔ بی جے پی والے ہمیشہ غلط بیان دے کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر ادت راج/&nbsp; ویڈیو گریب</p></div>

ڈاکٹر ادت راج/  ویڈیو گریب

 

آبادی کے عالمی دن کے موقع پر ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے آبادی پر کنٹرول کے حوالے سے سخت قانون بنانے اور اس کی پابندی نہ کرنے والوں کو ووٹنگ کے حق سے محروم کرنے نیز حقوق چھین لینے کی بات کہی ہے۔ گری راج سنگھ کے اس بیان پر کانگریس لیڈر ادت راج نے سخت جواب دیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ ملک میں ہندوؤں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے۔ ملک میں آبادی کے قانون پر بحث ہونی چاہئے لیکن گری راج سنگھ صرف بیان دیتے ہیں۔ بی جے پی والے ہمیشہ غلط بیان دے کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ گری راج سنگھ بے روزگاری، تعلیم، ہنرمندی کی تربیت کی بات نہیں کرتے۔ اگر ملک کے لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے تو وہ خود سمجھدار ہوں گے اور کوئی ایک سے زیادہ بچہ پیدا نہیں کرے گا۔ ملک کی آبادی خود بخود کم ہو جائے گی۔ آبادی پر قابو کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے لیکن اس حکومت نے تعلیم کو بہت مہنگا کر دیا ہے۔

Published: undefined

ادت راج کا کہنا ہے کہ ایک پڑھا لکھا شخص یہ سمجھتا ہے کہ بچے کو پڑھانے اور اسے قابل بنانے میں کتنا خرچ آئے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ایک پڑھے لکھے شخص کے یہاں دو سے زیادہ بچے نہیں ہوتے۔ ملک میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ناخواندہ ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے کیونکہ وہاں کے لوگ پڑھے لکھے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined