قومی خبریں

ہیمنت سورین کے ای ڈی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع، اب ریوینیو ملازم کے روبرو کی جائے گی پوچھ گچھ

رانچی کی پی ایم ایل اے ( انسداد منی لانڈرنگ قانون) کی عدالت نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ای ڈی ریمانڈ کی مدت میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین / آئی اے این ایس</p></div>

ہیمنت سورین / آئی اے این ایس

 
IANS

رانچی: رانچی کی پی ایم ایل اے ( انسداد منی لانڈرنگ قانون) کی عدالت نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ای ڈی ریمانڈ کی مدت میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ ای ڈی 3 فروری سے مسلسل ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پہلے سے منظور شدہ ریمانڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد سورین کو بدھ کی دوپہر 2.30 بجے عدالت میں پیش کیا گیا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، عدالت میں پیشی کے دوران جے ایم ایم کے کارکنان اور سورین کے حامیوں کی بڑی تعداد احاطے میں موجود تھی، جنہوں نے ہیمنت سورین زندہ باد کے نعرے لگائے۔ عدالت میں سورین کی پیشی کے دوران ای ڈی نے جج سے کہا، ’’سورین سے پوچھ تاچھ ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے سوالات کے تسلی بخش جوابات نہیں دیے، اس لیے ریمانڈ کی مدت میں مزید سات دن کی توسیع کی جائے۔‘‘ جس پر عدالت نے مزید پانچ روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ای ڈی نے ہیمنت سورین کو رانچی کے باریاتو میں واقع ساڑھے آٹھ ایکڑ اراضی کے گھپلے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں ریونیو ملازم بھانو پرتاپ کو بھی ریمانڈ پر لیا گیا ہے جو پہلے ہی جیل میں تھا۔ اب ایجنسی ان دونوں کو آمنے سامنے بٹھا کر پوچھ گچھ کرے گی۔ ریونیو کے اس ملازم نے ای ڈی کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے، ’’افسروں نے مجھے بتایا کہ باریاتو میں واقع زمین باس کی ہے۔ افسران کے حلقے میں باس کا مطلب ہیمنت سورین تھا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ پر بحث کے دوران ہیمنت سورین نے پیر کو چیلنجنگ انداز میں کہا تھا کہ اگر وہ ساڑھے آٹھ ایکڑ زمین سے متعلق کوئی کاغذ پیش کر سکتے ہیں جس کے لیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے، تو وہ سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے اور جھارکھنڈ چھوڑ دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined