انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین اور دیگر سے وابستہ معاملہ میں دہلی-این سی آر کے ایک اسکول سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ جس اسکول میں تفتیشی ٹیم پہنچی وہ دہلی کے دوارکا میں واقع ہے۔ اسکول انتظامیہ نے والدین کو پیغام بھیجا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لینے کے لیے صبح 10.40 بجے آ جائیں۔
Published: undefined
اسکول کی جانب سے والدین کو ایک پیغام بھیجا گیا، جس میں لکھا گیا کہ ’’نامساعد حالات کی وجہ سے اسکول آج 24 اگست 2022 بروز بدھ صبح 10:30 بجے ختم ہو جائے گا۔ بسیں اور ٹیکسیاں وقت سے پہلے اسکول کے احاطے سے نکلیں گی۔ براہ کرم اپنے بچے کو ان کے معمول کے اسٹاپ سے لینے کا بندوبست کریں، یا اپنے بچوں کو لینے کے لیے صبح 10:40 بجے اسکول پہنچیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ای ڈی نے حال ہی میں راؤز ایونیو کورٹ میں جین اور دیگر کے خلاف استغاثہ کی شکایت (چارج شیٹ) داخل کی تھی۔ ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ جین کے پاس آمدنی سے زیادہ مالیت کے اثاثے ہیں۔ دیگر ملزمان کو بھی ای ڈی نے نامزد کیا ہے۔ عدالت آئندہ سماعت پر معاملے کا نوٹس لے سکتی ہے۔
Published: undefined
ای ڈی نے جین کو پی ایم ایل اے کی دفعہ 19 کے تحت 30 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال تہاڑ جیل میں قید ہیں اور ان کی درخواست ضمانت عدالت سے نامنظور کی جا چکی ہے۔ ای ڈی نے یکم جولائی کو اسی معاملے میں وزیر صحت کے دو معاونین ویبھو جین اور انکش جین کو گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز