پٹنہ: بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے پیر کو دعویٰ کیا کہ دہلی کی نیو فرینڈز کالونی میں ان کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ صرف 30 منٹ تک جاری رہا تھا اور ٹیم کو کچھ نہیں ملا۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم نے ای ڈی حکام کی مہمان نوازی میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے۔ ہم نے انہیں چائے، ناشتہ اور دوپہر کا کھانا فراہم کیا۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا ’’جب ای ڈی کے اہلکار میرے گھر پر چھاپہ مارنے آئے تو انہوں نے آدھے گھنٹے میں تلاشی کارروائی مکمل کر لی۔ تلاشی ختم ہونے پر جب ہم نے ان سے میرے گھر سے جانے کے لئے کہا تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اعلیٰ حکام کی طرف سے گھر میں مزید رہنے کا حکم ہے تاکہ چھاپے کی خبر دن بھر چلتی رہے۔‘‘
Published: undefined
تیجسوی یادو نے مزید دعویٰ کیا ’’بڑی مقدار میں نقدی اور سونا ضبط کرنے کا دعویٰ کرنے والی ای ڈی کی ٹیم کو گھر سے کچھ بھی نہیں ملا۔ بی جے پی کے سبھی لوگ فرضی ہیں اور ہم اصلی سوشلسٹ لیڈر ہیں۔ ہم ان کے جھوٹ سے نہیں ڈریں گے۔ پورنیہ میں ریلی کے بعد بی جے پی لیڈر بے چین ہو رہے ہیں۔ وہ اس سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنی کوششوں میں ناکام رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
تیجسوی نے کہا کہ ’’2017 میں وہ 8000 کروڑ روپے کی بات کر رہے تھے۔ اب وہ 600 کروڑ روپے کی بات کر رہے ہیں۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ پہلے 8000 کروڑ روپے کی تفصیلات بتائیں، 8000 کروڑ روپے کہاں گئے؟ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ان کے پاس صرف فرضی کہانیاں ہیں۔ جب سے ہم نے انہیں بہار میں اقتدار سے بے دخل کیا ہے تب سے بی جے پی لیڈر بے چین ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز