انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک اور ان کے خاندان کے ارکان کے نام کرلا، باندرہ اور سانتا کروز میں واقع مختلف جائیدادوں کی تفصیلات کے سلسلے میں دستاویزات طلب کئے ہیں۔ اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیرج کمار نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت نواب ملک کے خلاف جاری تحقیقات کے لیے یہ معلومات مانگی ہے۔
Published: undefined
کمار نے یہ خط 24 مارچ کو لکھا ہے، جس میں ان سے تصدیق شدہ دستاویزات اور دیگر ریکارڈ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ جن جائیدادوں کی معلومات مانگی گئی ہیں وہ نواب ملک، ان کی اہلیہ اور ان کے بیٹے فراز کے نام بتائی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
ای ڈی نے سانتا کروز ویسٹ میں فلیٹ نمبر 6، اور فلیٹ نمبر 501، باندرہ اور باندرہ ویسٹ کے حوالے سے تفصیلات طلب کی ہیں، جو مبینہ طور پر ملک کے بیٹے فراز کی ملکیت ہیں۔
Published: undefined
ای ڈی نے کرلا ویسٹ میں نور منزل میں فلیٹ نمبر B-03، C-2، C-12 اور G-8 کے بارے میں بھی معلومات مانگی تھی، جو مبینہ طور پر ملک کی بیوی کے نام پر ہے۔ اس کے علاوہ، ای ڈی نے کرلا مغرب میں نور منزل میں فلیٹ نمبر B-03، C-2، C-12 اور G-8 کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں، جو مبینہ طور پر نواب ملک کی ملکیت ہیں۔
Published: undefined
بتادیں کہ نواب ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 23 فروری کو مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ اس وقت نواب ملک عدالتی حراست میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز