قومی خبریں

وصولی معاملہ میں ای ڈی کی کارروائی، مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ گرفتار

بارہ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے پایا کہ دیشمکھ کی طرف سے کسی بھی سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا، لہذا انہیں گرفتار کر لیا گیا، اب انہیں عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے

انل دیشمکھ کی فائل تصویرآئی اے این ایس
انل دیشمکھ کی فائل تصویرآئی اے این ایس 

ممبئی: وصولی معاملہ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ) نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق دیشمکھ 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد کسی بھی سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ ایسے میں انہیں گرفتار کر لیا گیا اور اب انہیں عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کی جاری ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ انیل دیش مکھ پیر کی صبح 11:55 پر بذات خود ای ڈی کے دفتر پہنچے تھے۔ انہیں پہلے بھی کئی بار ای ڈی نے طلب کیا تھا لیکن وہ پوچھ گچھ میں شریک نہیں ہوئے۔ تاہم پیر کے روز وہ ای ڈی کے دفتر بھی پہنچے اور پوچھ گچھ میں بھی شامل ہوگئے۔ ای ڈی نے دیشمکھ سے 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی لیکن چونکہ ای ڈی کو کوئی بھی جواب درست نہیں لگا اس لیے دیشمکھ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ای ڈی نے واضح طور پر کہا ہے کہ مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق گرفتاری سے پہلے انل دیشمکھ کا بیان ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ان تمام ملزمین کے بیانات بھی دیش مکھ کے سامنے رکھے گئے جن کا اس جرم میں سرگرم حصہ تھا لیکن دیشمکھ کسی بھی سوال کا واضح جواب نہیں دے سکے۔ وہ صرف الزامات کی تردید کرتے رہے۔ چنانچہ ای ڈی نے اپنی تحقیقات کی بنیاد پر انہیں گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

جس معاملے میں انیل دیشمکھ کو گرفتار کیا گیا ہے اس میں سابق وزیر داخلہ کی بیوی اور بیٹے سے بھی پوچھ گچھ ہونی ہے۔ انہیں دو بار پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کیا گیا لیکن وہ تاحال ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

معاملہ کی بات کریں تو مارچ میں پرمبیر سنگھ کو ممبئی پولیس کے کمشنر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ انہیں ہوم گارڈ کا ڈی جی بنا دیا گیا۔ اس کے بعد پرمبیر سنگھ کا ایک خط منظر عام پر آیا، جو انہوں نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو لکھا تھا۔ اس خط میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انیل دیشمکھ نے بطور وزیر داخلہ سچن وازے سے ہر ماہ 100 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ دیشمکھ پر پولیس افسران کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے عوض رقم وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined