قومی معیشت کی مستقل حالت خراب ہے اب خبر آ رہی ہےکہ برامدات میں بھی گراوٹ درج ہوئی ہے۔خبروں کے مطابق رواں مالی سال کے نومبر مہینے میں ہندوستان کی برآمدات 9.07 فیصد گھٹ کر 23 ارب 43 کروڑ ڈالر کی درج کی گئی ہيں۔
Published: undefined
مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے بدھ کے روز یہاں جاری ہونے والے اعدادوشمار میں کہا ہے کہ نومبر 2019 میں ہونے والی برآمدادات کی تعداد 25 ارب 77 کروڑ ڈالر تھی۔ نومبر 2020 میں مجموعی درآمدات 13.33 فیصد کم ہوکر 33 ارب 39 ملین ڈالر رہی ہیں۔ جو نومبر 2019 میں 38 ارب 52 ملین ڈالر کی تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2020 میں تجارتی خسارہ 9 ارب 96 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نومبر 2019 میں تجارتی خسارہ 12 ارب 75 ملین ڈالر تھا۔
Published: undefined
نومبر میں اناج کی برآمدات میں 164.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رواں مالی سال میں اپریل تا نومبر برآمدات 173.49 ارب ڈالررہی ہیں۔ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں یہ تعداد 211.17 بلین ڈالر تھی۔ اس میں 17.84 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز