سابق وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ پی چدمبرم نے گجرات میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کئے جانے پر الیکشن کمیشن اور وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہی گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخ اعلان کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ’’الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ جب وہ آخری ریلی کریں تو وہیں سے تاریخوں کا اعلان بھی کر دیں اور ہمیں بھی بتا دیں۔‘‘ چدمبرم نے دوسرے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ انتخابی کمیشن کو اس بات کے لئے بھی یاد کیا جائے گا کہ اس نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہ کرتے ہوئے گجرات حکومت کو کئی مفت کی چیزیں عوام میں تقسیم کرنے اور لبھانے والے اعلانات کرنے کا موقع دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حال ہی میں ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا لیکن گجرات انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بی جے پی کو ریاست میں مفت کے تحفے باٹنے کی اجازت دے دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نے 16 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کیا تھا اور آئندہ 22 اکتوبر کو پھر گجرات کے دورے پر جانے والے ہیں۔
Published: 20 Oct 2017, 5:10 PM IST
الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہ کئے جانے کا گجرات حکومت پورا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ انتخابات سے ٹھیک پہلے ریاستی حکومت نے اساتذہ، مقامی بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور دیگر لوگوں کے لئے کئی سوغات کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق سرکاری امداد یافتہ سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں قابل ذکر اضافہ کیا جائے گا۔ ریاست کے 105 بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو ساتویں تنخواہ کمیشن کے ضوابط کے مطابق تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔
Published: 20 Oct 2017, 5:10 PM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Oct 2017, 5:10 PM IST