لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھنؤ اور سیتا پور سمیت کئی اضلاع میں دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رات کو تقریباً 1.16 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ اس کا مرکز لکھنؤ سے 139 کلومیٹر شمال-شمال مشرق میں 82 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
Published: 20 Aug 2022, 9:40 AM IST
تاہم کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ نیند سے بےدار ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران جنم اشٹمی منانے والے لوگ بھی گھبراہٹ میں پنڈال سے باہر نکل آئے۔ لوگوں کے مطابق جھٹکا اس قدر شدید تھا کہ گھروں میں رکھی سامان کافی دیر تک لرزتے رہے۔
Published: 20 Aug 2022, 9:40 AM IST
اس سے قبل جمعہ کو اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ علاقے میں بھی زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ این سی ایس (قومی مرکز برائے زلزلہ شناسی) نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر 3.1 کی شدت کا ایک اور زلزلہ جموں و کشمیر کے ہینلے گاؤں میں بھی محسوس کیا گیا۔
Published: 20 Aug 2022, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Aug 2022, 9:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز