قومی خبریں

کیرالہ اور شمال مشرق میں وقت سے پہلے پہنچا مانسون، شمالی ہندوستان کے لوگوں کو کرنا پڑے گا انتظار

دہلی میں مانسون کی آمد کی عام تاریخ 29 جون ہے تاہم اگلے تین دنوں میں دہلی کے درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے جو دہلی والوں کے لئے راحت کی خبر ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

شمال مشرقی ہندوستان اور کیرالہ میں مانسون کی دستک کے دوران محکمہ موسمیات نے شمالی ہندوستان میں مانسون کے بارے میں ایک اہم اپ ڈیٹ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ہندوستان کے لوگوں کو مانسون کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

ملک میں چلچلاتی گرمی کے درمیان مانسون وقت سے دو دن پہلے کیرالہ اور شمال مشرقی ہندوستان میں پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات یعنی  آئی ایم ڈی نے مانسون کی آمد کا اعلان کر دیا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، مانسون دو دن پہلے آچکا ہے، جب کہ یہ عام طور پر کیرالہ میں یکم جون کو آتا ہے۔ آئی ایم ڈی نے اسے ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق شمال مشرقی ہندوستان اور کیرالہ میں مانسون کی آمد کے  درمیان، آئی ایم ڈی نے شمالی ہندوستان میں مانسون کے بارے میں ایک اہم اپ ڈیٹ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈی جی ڈاکٹر مرتیونجے مہاپاترا نے کہا کہ شمالی ہندوستان کو مانسون کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

دہلی میں مانسون کی جلد آمد کے بارے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کوئی پیشین گوئی نہیں کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے ڈی جی ڈاکٹر مرتیونجے مہاپاترا نے کہا، "اگلے ایک ہفتے تک دہلی میں مانسون کی بارش نہیں ہوگی۔ دہلی میں مانسون کی آمد کی عام تاریخ 29 جون ہے۔ تاہم اگلے تین دنوں میں دہلی کے درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔ ہمیں شمالی ہندوستان میں مانسون کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے ڈی جی نے کہا کہ جمعرات (30 مئی) کو مانسون جنوبی ہندوستان میں کیرالہ، کنیا کماری، کوئمبٹور اور شمال مشرقی ہندوستان میں پہنچ گیا ہے۔ یہ مانسون اگلے ایک ہفتہ میں تلنگانہ، کرناٹک اور گوا کے علاقوں سے ٹکرائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined