88 سالہ ای شری دھرن جو ’میٹرو مین‘ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کے اعلان کے ساتھ اپنی سیاسی پاری کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کےایک منجھے ہوئے سیاست داں کے اندازمیں اپنی سیاسی پاری کا آغاز کرتے ہوئے پارٹی کے پسندیدہ مدے ’لو جہاد‘ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیرالہ میں ’لو جہاد‘ ہو رہا ہےاور وہ اس کے خلاف ہیں۔
Published: undefined
نیوز18 میں شائع ایک خبر کے مطابق انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارٹی چاہے گی تو وہ چناؤ لڑنے کے لئے تیار ہیں اور انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار ہونے کی بھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ خبر کے مطابق ای شری دھرن نے ’لو جہاد‘ کے تعلق سے اپنا موقف صاف کر دیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں ہندو لڑکیوں کو بہکایا جا رہا ہے اور وہ اس کے خلاف ہیں۔ نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’میں نے دیکھا ہے کہ کیرالہ میں کیا ہوا ہے۔ کیسے ہندوؤں کو شادی کے جھانسے میں پھنسایا جاتا ہے، اور کیسے وہ برداشت کرتی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’صرف ہندو اور مسلم ہی نہیں، عیسائی لڑکیوں کو بھی پھنسا کر شادی کی جا رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
کل یعنی جمعہ کے روز انہوں نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’میں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب صرف رسم باقی ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سے گزشتہ دس سالوں سے وہ کیرالہ میں ہی رہ رہے ہیں اوراس دوران انہوں نے کئی حکومتیں دیکھی ہیں، لوگوں کے لئے جو کیا جانا چاہئے وہ حکومتوں نے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تجربات کا استعمال کر کے بی جے پی میں اپنا کردار نبھانے کے لئے شامل ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 140 رکنی کیرالہ اسمبلی میں بی جے پی کا محض ایک رکن ہے۔ ای شری دھرن نے یہ بھی صاف کر دیا ہے کہ ان کی گورنر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے گورنر عہدے کے تعلق سے کہا کہ اس میں کوئی طاقت نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined