دہلی حکومت نے ای رکشا، آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو پانچ ہزار روپے کی مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے یہ کل ڈیڑھ لاکھ سے تھوڑا زیادہ ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک لاکھ پچپن ہزار تین سو ایک ڈرائیوروں اور پیرا ٹرانزٹ گاڑیوں کے مالکان کے لئے پانچ ہزار روپے کی ماہانہ مالی مدد کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم پیر (یعنی آج) ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
گزشتہ سال ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران بھی ان ڈرائیوروں کو مالی مدد دی گئی تھی۔ اس دوران ان کا رجسٹریشن بھی کیا گیا تھا۔ جن ڈرائیوروں نے گزشتہ سال اپنا رجسٹریشن کر وا لیا تھا، انہیں اس سال دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دہلی حکومت کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کا رجسٹریشن کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں کئی دیگر ڈرائیوروں کو بھی مالی مدد کی شکل میں بھگتان کیے جانے کا امکان ہے۔
Published: undefined
کورونا وبا کے دوران نافذ لاک ڈاؤن میں ڈرائیوروں کو جو مالی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے 14 مئی کو دہلی کی کابینہ نے اس مالی مدد کو حتمی منظوری دی تھی۔ واضح رہے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گزشتہ سال دو اپریل کو بھی ڈرائیوروں کو مالی مدد دینے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے گزشتہ تین ہفتوں سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور ابھی ایک ہفتہ اور نافذ رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز