نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت برائے شہری رہائشی (آزادانہ چارج) ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو یہاں میٹرو بھون سے باہری دہلی کےنجف گڑھ علاقے کو دوارکا سے جوڑنے والی دہلی میٹرو کے دوارکا۔نجف گڑھ کوریڈور کا افتتاح کیا۔ سیفٹی کمشنر جنک کمار گرگ نے اس لائن کو محفوظ منظوری کا سرٹیفیکیٹ 26 ستمبر کو جاری کیا تھا۔
Published: 04 Oct 2019, 5:00 PM IST
اس کوریڈور میں دوارکا، نانگلوئی اور نجف گڑھ تین اسٹیشنز ہیں، دوارکا اسٹیشن بلیو لائن اور گرے لائن کے لئے انٹر چینج اسٹیشن ہے
اس کوریڈور کی لمبائی 29ء4 کلومیٹر ہے اور اسے ملا کر اب دہلی میٹرو نٹ ورک کی لمبائی بڑھ کر 377 کلومیٹر ہوگئی ہے۔ کوریڈور میں 75ء2 کلومیٹر ایلی ویٹیڈ اور 54ء1 کلومیٹر زیر زمین ہے۔ اس کوریڈور میں دوارکا، نانگلوئی اور نجف گڑھ تین اسٹیشن ہیں۔شام پانچ بجے سے یہ لائن عوام کے لئے کھول دی گئی۔ اس کوریڈور پر دوارکا سے ٹرینوں کو بدلنے کی سہولت ہے اور یہ اسٹینڈرڈ گیج لائن ہے اور اسے گرے لائن کے نام سے جانا جائے گا۔
Published: 04 Oct 2019, 5:00 PM IST
واضح رہے کہ گرے لائن فیز 3 میٹرو کا آخری کوریڈور ہے۔ اس سے نجف گڑھ اور اس کے آس پاس کے دیہی علاقہ میٹرو سے براہ راست جڑ گئے ہیں۔ اب گرے لائن پر سفر کرنے والے مسافر نجف گڑھ سے نوئیڈا صرف ایک گھنٹے میں پہنچ جائیں گے۔ نجف گڑھ کے آس پاس کے تمام علاقوں سے ایئر پورٹ کے لئے سفر بھی اب آسان ہو جائے گا۔ نجف گڑھ سے دوارکا اب صرف 6 منٹ میں پہنچا جا سکتا ہے، پہلے اس فاصلہ کو طے کرنے میں آدھا گھنٹہ لگتا تھا۔
Published: 04 Oct 2019, 5:00 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Oct 2019, 5:00 PM IST
تصویر: پریس ریلیز