دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو دہلی یونیورسٹی طلباء یونین (ڈوسو) انتخاب کے امیدواروں سے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ اگر وہ الیکشن کے نتائج کے لئے گنتی کرانا چاہتے ہیں تو ووٹنگ کے دوران احاطے میں جو گندگی پھیلی ہے اسے صاف کریں۔ ہائی کورٹ نے 26 ستمبر کو ڈوسو اور کالجوں کے انتخاب کی گنتی اور نتائج کے اعلان پر روک لگا دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ اس کا مقصد انتخابی عمل کو روکنا نہیں ہے بلکہ صرف یہ پیغام دینا تھا کہ اس طرح کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Published: undefined
چیف جسٹس منموہن اور جسٹس تشار راؤ گیڈیلا کی بنچ نے کہا کہ ’’آخر آپ گندگی صاف کیوں نہیں کرتے۔ جس دن اس جگہ کی گندگی صاف کر دی جائے گی اس کے اگلے ہی دن ہم گنتی کی اجازت دے دیں گے۔‘‘ اس جواب پر امیدواروں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ طلباء کے ذریعہ احاطہ کو صاف کیا جائے اور یونیورسٹی کو پینٹ کر کے پھر سے اس کی اصل ہیئت میں کر دیا جائے۔
Published: undefined
عدالت نے دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے دو الگ الگ کالج میں انتخاب لڑنے والے دو امیدواروں کے ذریعہ داخل عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔ اس عرضی میں نتیجہ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ درخواست عوامی دیواروں کو نقصان پہنچانے، ان کی اصل شکل کو خراب کرنے، ان کی خوبصورتی کو بگاڑنے میں شامل ڈوسو امیدواروں، طلباء تنظیموں کے خلاف کارروائی کے مطالبہ والی زیر التواء پٹیشن کے تناظرمیں دائر کیا گیا تھا۔
Published: undefined
عرضی گزار اور وکیل پرشانت منچندا نے کہا کہ اس کے لئے ذمہ دار امیدواروں اور ان کی پارٹیوں کو یہ ہدایت دینا چاہئے کہ وہ گندگی کو صاف کریں اور ان علاقوں کو پھر سے نئے جیسا بنائیں۔ علاوہ ازیں تباہ شدہ علاقوں کو خوبصورت بنانے کی کوشش کریں۔ اس تعلق سے عدالت نے امیدواروں، عرضی گزار، دہلی نگر نگم (ایم سی ڈی) اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کو اپنی رپورٹس داخل کرنے کا وقت دیا اور معاملے میں اگلی سماعت کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عدالت نے 26 ستمبر کو ڈوسو اور کالج کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی پر اس وقت تک روک لگا دی تھی جب تک کہ احاطہ میں موجود تمام خراب مواد، پوسٹر، ہورڈنگ، دیواروں پر لکھے گئے نعروں کو ہٹا نہیں دیا جاتا ہے اور سرکاری املاک کو اصل شکل میں دوبارہ بحال نہیں کر دیا جاتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ انتخاب ہو سکتے ہیں لیکن ووٹوں کی گنتی اس وقت تک نہیں ہو گی جب تک عدالت مطمئن نہیں ہو جاتی کہ املاک کو نقصان پہنچانے والے مواد کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈوسو کا انتخاب 27 ستمبر کو ہوا تھا اور ووٹوں کی گنتی 28 ستمبر کو ہونی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined