اجمیر: راجستھان کے اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے 811 ویں سالانہ عرس کے مبارک موقع پر آج نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں تقریباً سوا لاکھ زائرین اور عقیدت مندوں نے نماز جمعہ ادا کی۔
Published: undefined
اجمیرشہر قاضی مولانا توصیف احمد صدیقی نے نماز پڑھائی۔ درگاہ میں واقع شاہ جانی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان سے شروع ہوئی اور اس کے بعد خطبہ ہوا۔ ٹھیک 1:30 پر درگاہ کے پیچھے پہاڑی پر واقع بڑے پیر صاحب کی درگاہ سے توپ چلائی گئی جس کے ساتھ ہی سنت ادا کی گئی۔ 1.35 پر خطبہ کی اذان دی گئی اور قاضی شہرنے خطبہ جمعہ پڑھا۔ 1.45 پرجمعہ کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔
Published: undefined
اجمیر سے 12 کلومیٹر دور کیاڈ وشرام اسٹال میں درگاہ کمیٹی کی طرف سے بنائے گئے خصوصی ڈومس میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اجمیر کے علاوہ، قریبی مسلم اکثریتی علاقوں، پیسانگن، گگوانہ، سومل پور، بیاور وغیرہ کے عقیدت مندوں نے بھی عرس کے دوران نماز جمعہ ادا کی۔
نماز جمعہ کے لیے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ انتظامیہ‘ درگاہ کمیٹی‘ انجمن سیدزادگان اور انجمن شیخ زادگان نے خصوصی انتظامات کئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined