اسلام آباد: پاکستان میں 25 جون سے شروع ہونے والے مانسون سیزن کے دوران اب تک تقریباً 101 افراد ہلاک اور 180 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
این ڈی ایم اے نے جمعرات کو کہا کہ ملک کا مشرقی صوبہ پنجاب بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 57 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں شدید بارش سے 53 مکانات بھی تباہ ہو گئے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کی بارش کو ’ریکارڈ توڑ‘ قرار دیا کیونکہ یہ شہر میں سیلاب کا باعث بنی ، کئی علاقے زیرآب آگئے اور گھنٹوں سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا۔
Published: undefined
صوبے کے راولپنڈی شہر میں بھی بدھ کے روز 12 گھنٹے سے زائد عرصے تک موسلادھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی اور مقامی میونسپل اتھارٹی نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو طلب کیا۔
بدھ کو شہر میں شدید بارش کے باعث عارضی خیموں میں رہنے والے مزدوروں پر ایک زیر تعمیر پل کی دیوار گرنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں بارش سے متعلق الگ الگ حادثات میں کل 25 افراد ہلاک اور 41 دیگر زخمی ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز