قومی خبریں

ہلہ بول ریلی کے دوران ڈگری یافتہ نوجوانوں کا پکوڑے تل کر احتجاج، پوچھا- ’روزگار کہاں ہے؟‘

بی فارما کی ڈگری حاصل کر چکے راجستھان سے آئے ایک نوجوان نے ہاتھ میں پکوڑا اٹھا کر کہا کہ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا، کھانے پینے کی چیزوں کے دام آسمان پر ہیں اور پی ایم کہتے ہیں کہ پکوڑے بیچو!

رام لیلا میدان پر پکوڑے تلتے نوجوان / قومی آواز / وپن
رام لیلا میدان پر پکوڑے تلتے نوجوان / قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی جانب سے دہلی کے رام لیلا میدان پر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ’ہلہ بول ریلی‘ منعقد کی جا رہی ہے۔ اس دوران متعدد لیڈران اپنی تقاریر کے ذریعے عوام کی تکلیفوں کو بیان کر ہے ہیں جبکہ کچھ پارٹی کارکنان اور نوجوان منفرد طریقوں سے حکومت کی پالیسیوں کا پردہ فاش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

راجستھان سے دہلی تشریف لانے والے متعدد ڈگری یافتہ نوجوانوں نے پکوڑے تل کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج درج کرایا۔ ان نوجوانوں میں مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم مودی کے اس بیان پر بھی غصہ ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر نوکری نہیں لگی تو کیا ہوا، اگر کوئی شخص پکوڑے بیچے تو وہ بھی روزگار ہے!

Published: undefined

بی فارما کی ڈگری حاصل کر چکے راجستھان سے آئے ایک نوجوان نے ہاتھ میں پکوڑا اٹھا کر کہا کہ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا، کھانے پینے کی چیزوں کے دام آسمان پر ہیں اور پی ایم کہتے ہیں کہ پکوڑے بیچو! اسی لیے اس اندھی حکومت کے خلاف ہلہ بول ریلی نکالی جا رہی ہے، تاکہ اسے لوگوں کی تکلیفوں کا کچھ احساس ہو۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ کانگریس کی مجوزہ ’بھارت جوڑو‘ تحریک شروع ہونے سے قبل کانگریس مہنگائی کے خلاف ’ہلہ بول ریلی‘ کا انعقاد کر کے حکومت کو باور کرانا چاہتی ہے کہ یا تو عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے، بصورت دیگر عام اس حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے۔ راہل گاندھی رام لیلا میدان سے مرکزی حکومت کو سخت پیغام دینے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined