نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے بگڑتے حالات کے درمیان لگاتار دوسرے دن 60 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر20.89 لاکھ ہوگئی ہے اور 933 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 42518 ہوگئی ہے۔ شفایابی کی شرح میں لگاتاراضافے کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں 11،704 عدد کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ تعداد بڑھ کر اب 619088 ہوگئی ہے۔
Published: 08 Aug 2020, 1:58 PM IST
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 61537 کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 2088612 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 68.32اور اموات کی شرح 2.04 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا وائر سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 723 عدد کم ہو کر 145889 اور 300 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 17092 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 10906 افراد شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 327281 ہوگئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ سرگرم کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 2488 عدد سے بڑھ کر 84654 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 1842 افراد ہلاک جبکہ 7،594 افرادشفایاب ہوئے جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،20،464 ہوچکی ہے۔
Published: 08 Aug 2020, 1:58 PM IST
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2618 کے اضافہ کے ساتھ اب 77694 فعال کیسز ہیں۔ اس ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 101 سے بڑھ کر 2998 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 84232 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 727 سے گھٹ کر 52،759 ہوگئی ہے اور 4690 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں ریاست میں 227575 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: 08 Aug 2020, 1:58 PM IST
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں909عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے وبائی مریضوں کی مجموعی 44563 اور 1981 اموات ہوئیں جبکہ 66834 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔ فعال کیسزکے معاملہ اترپردیش کے بعد ریاست بہار کانمبر پر ہے ، جہاں یہ تعداد بڑھ کر 26453 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 369 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 44482 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: 08 Aug 2020, 1:58 PM IST
ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 24652 فعال کیسز ہیں اور 1،954 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 63،060 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں 22568 عدد کورونا کے فعال کیسز ہیں اور 615 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 54330 افراد اس وباسے شفایاب ہوئے ہیں۔ گجرات میں 14443 فعال کیسزہیں اور 2605 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں 51720 افراداس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: 08 Aug 2020, 1:58 PM IST
قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 61 سے بڑھ کر 10،409 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی عرصہ کے دوران اموات کی تعداد بڑھ کر 4082 ہوگئی ہے اور اب تک 128232 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 962 ، راجستھان میں 767 ، پنجاب میں 539 ، ہریانہ میں 467 ، جموں و کشمیر میں 449 ،اڑیسہ میں 247، جھارکھنڈ میں 151 ، آسام میں 132 ، اتراکھنڈ میں 112 ، کیرالہ میں 102، چھتیس گڑھ میں 87 ،پڈوچیری میں 75 ، گوا میں 70 ، تری پورہ میں 37 ، چنڈی گڑھ میں 23 ،انڈومان نکوبار میں 19، ہماچل پردیش میں 14 ، منی پور میں 10 ، لداخ میں نو ، ناگالینڈ میں سات ، میگھالیہ میں پانچ ، اروناچل پردیش میں تین، دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں دودواور سکم میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔
Published: 08 Aug 2020, 1:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Aug 2020, 1:58 PM IST