قومی خبریں

احمد آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران انڈیگو طیارہ کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرایا، پائلٹس کا لائسنس معطل

انڈیگو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ کو ضروری اسسمنٹ اور مرمت کے لیے احمد آباد ایئرپورٹ پر روک دیا گیا اور واقعہ کی جانچ متعلقہ افسران کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس 

احمد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران انڈیگو کے ایک مسافر طیارہ کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ 15 جون کو پیش آیا تھا جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے بعد ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن) نے سخت قدم اٹھایا ہے۔ ڈی جی سی اے نے انڈیگو کے ایک کیپٹن کا لائسنس تین مہینے اور ایک کو-پائلٹ کا لائسنس ایک مہینے کے لیے معطل کر دیا ہے۔ ایک سینئر افسر کے حوالے سے یہ جانکاری خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے دی ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی کے مطابق 15 جون کو انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6ای6595 بنگلورو سے احمد آباد گئی تھی۔ احمد آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارہ کا پچھلا حصہ ٹکرا گیا تھا۔ بعد ازاں انڈیگو نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں بتایا تھا کہ طیارہ کو ضروری جانچ اور مرمت کے لیے احمد آباد ایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا۔ واقعہ کی جانچ متعلقہ افسران کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ طیاروں میں تکنیکی خامیوں کی خبریں لگاتار سامنے آتی رہتی ہیں اور ایسی حالت میں ایمرجنسی لینڈنگ کی بھی نوبت آ جاتی ہے۔ لیکن 15 جون کو پیش آئے واقعہ میں لینڈنگ کے وقت پائلٹ ٹیم کی غلطی سامنے آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کیپٹن اور شریک پائلٹ کے لائسنس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined