قومی خبریں

گجرات میں گنیش وسرجن کے دوران 10 افراد دریا میں ڈوبے، 5 کی لاشیں نکال لی گئیں

گجرات کے دہیگام میں گنیش وسرجن کے دوران 10 افراد دریا میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں اور دیگر کی تلاش جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

گاندھی نگر: گجرات کے دہیگام میں گنیش وسرجن کے دوران 10 افراد دریا میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ دہیگام کے واسنا سگتھی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک گروپ مورتی وسرجن کے لیے جمع ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وسرجن کی تقریب کے دوران دریائے میسوو کے چیک ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں 10 افراد بہہ گئے۔

Published: undefined

عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ، فائر ڈیپارٹمنٹ اور مقامی غوطہ خوروں کو فوری طور پر مطلع کیا گیا اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت کی طرف سے انتباہ اور وسرجن کے لیے محفوظ زون قائم کرنے کے باوجود کچھ پرجوش نوجوان چیک ڈیم میں گھس گئے۔ وہ پانی کے تیز بہاؤ کے سبب ڈوب گئے، جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔

Published: undefined

مقامی رکن اسمبلی بلراج سنگھ چوہان نے کہا کہ حکام نے احتیاط کا مشورہ دیا ہے اور تقریب کے لیے ایک محفوظ علاقہ بنایا ہے ۔ لیکن کچھ لوگوں نے وارننگ کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ آس پاس کے گاؤں والوں اور وہاں موجود لوگوں نے متاثرین کو بچانے کی کوشش کی لیکن تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کام کر رہی ہیں اور آپریشن ابھی جاری ہے۔ اس سے دو دن پہلے پاٹن ضلع میں بھی ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں گنیش وسرجن کے دوران 4 افراد ڈوب گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined