نئی دہلی: حکومت کووڈ-19 وبا کے درمیان چل رہی اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے پر غور کررہی ہے۔اور اس پر اسی ماہ فیصلہ کئے جانے کی توقع ہے۔ کووڈ-19 وبا کے پیش نظر مرکزی حکومت کے حکم پر ریلوے نے سبھی باقاعدہ مسافر ٹرینوں کو بند کردیا ہے،ان کی جگہ پوری طرح ریزروڈ سیٹوں والی 230 اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں تاکہ بہت ضروری کام سے آنے جانے والوں کوسہولت مل سکے۔لاک ڈاؤن سے قبل ملک میں روزانہ 2800 سے زیادہ میل/ایکسپریس ٹریںیں چل رہی تھیں ،ساتھ ہی پیسنجرریل گاڑیاں مختصراوردرمیانے فاصلہ کے مسافروں کی ضرورتیں پوری کررہی تھیں۔ایسے میں ٹرینوں کی تعدادمیں اضافہ کرنے کا مطالبہ مسلسل ہورہا ہے۔
Published: undefined
ریلوے کے محکمہ اطلاعات و تشہیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آر ڈی واجپئی نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ،وزارت صحت اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ان کی طرف سے ہری جھنڈی ملتے ہی نئی ٹرینیں شروع کی جائیں گی۔ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کی رائے جاننا اس لئے ضروری ہوجاتا ہے کیونکہ کہاں کووڈ-19 کے زیادہ معاملے آرہے ہیں اور کہاں کنٹینمنٹ زون ہیں اس کی معلومات ریاستی حکومتوں سے ہی ملے گی۔نئی ٹرینوں کی فہرست تیار کرکے انہیں چلانے پر فیصلہ اسی ماہ کرلیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز