قومی خبریں

24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر، پنجاب اور اتر پردیش میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ، 28 لوگوں کی موت

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے آٹھ ہزار 813 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 252 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر، پنجاب اور اتر پردیش میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران اس عالمی وباء کی وجہ سے 28 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وزارت صحت وخاندانی بہبود نے منگل کے روز کہا کہ صبح 7 بجے تک 208.31 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے آٹھ ہزار 813 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 252 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

وزارت صحت نے کہا کہ اس عرصے میں 15 ہزار 40 لوگوں کو کورونا وائرس سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ-19 سے کل چار کروڑ 36 لاکھ 38 ہزار 844 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.56 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 12 ہزار 129 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.4 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران پنجاب میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 187 کے اضافے سے 14645 ہو گئی۔ ریاست میں اس بیماری سے 747101 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اور مزید چھ مریضوں کی موت کے بعد اس وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 17859 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں، مریضوں کی تعداد 46 بڑھ کر 12148 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک 7913209 لوگ اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 148172 ہے۔

Published: undefined

کرناٹک میں 447 مریض کم ہو کر ان کی تعداد 10475 ہو گئی ہے۔ اور 1653 مریضوں کے کووڈ سے شفایاب ہونے کے ساتھ ہی اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3981825 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40189 پر قائم ہے۔ اس کے بعد کیرالہ میں 260 مریض کم ہو کر ان کی تعداد 8770 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6658740 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 70644 پر قائم ہے۔

Published: undefined

دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 911 بڑھ کر 7519 ہو گئی ہے۔ یہاں اب تک 1951914 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26389 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈ میں اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے مریض 261 گھٹ کر 7145 پر آ گئے ہیں اور اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3514313 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 38033 ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 193 کا اضافہ ہوا ہے، اور ان کی تعداد بڑھ کر 5647 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس بیماری سے شفا پانے والوں کی تعداد 2085419 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک اس عالمی وبا کی وجہ سے ریاست میں 23587 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کے مریض 388 کم ہو کر 5299 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 658 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 2076036 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21422 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ہریانہ میں کورونا وائرس کے 256 مریض کم ہونے سے ان کی کل تعداد 4606 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 1028029 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس عالمی وبا سے اب تک 10654 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ راجستھان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 450 کم ہو کر 4586 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 851 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس بیماری سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 1287744 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 9593 پر قائم ہے۔

Published: undefined

گجرات میں کورونا وائرس کے مریض 347 کم ہو کر 3719 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 635 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے شفا یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1251031 ہو گئی ہے، جبکہ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 10993 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined