دہلی میں بھلسوا ڈمپنگ سائٹ کا ایک حصہ گرنے سے بڑا حادثہ سرزد ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق اس کی زد میں آنے سے کئی گھر ملبے میں دب گئے ہیں۔ خبر ملنے کے بعد مقامی تھانہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال اس حادثے میں کسی کے بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام ہنوز جاری ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح بھلسوا ڈمپنگ سائٹ کا کوڑے کے ڈھیر سے بنا ایک پہاڑ نما بڑا حصہ آس پاس کی جھگیوں میں جا گرا۔ اس ڈمپنگ سائٹ کے قریب میں کئی جھگی نما گھر بنے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہاں کافی لوگ ان گھروں میں رہتے ہیں۔ اچانک ملبہ گرنے سے لوگوں کے گھروں کے دروازے تک بند ہو گئے۔ بارش کے دوران پوری ڈمپنگ سائٹ دلدل ہو گئی ہے۔ خطرناک بات یہ ہے کہ ڈمپنگ سائٹ کا مزید حصہ گرنے کا خوف بنا ہوا ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ڈمپنگ سائٹ کو لے کر حال ہی میں قومی سبز ریگولیٹری نے کہا تھا کہ ٹھوس فضلات اب بھی ایک سنگین مسئلہ ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ایسے مقامات کو صاف کیا جائے اور جمع ٹھوس کوڑے کو ختم کرنے کے لیے سائنسی طریقہ اختیار کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز