نئی دہلی: پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل کو لے کر کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے ہیں۔
راہل نے کہا کہ سیکورٹی میں نقب زنی ہوئی۔ ایسا کیوں ہوا، کیونکہ اس ملک میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔ اس واقعے کی وجہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے۔
Published: 16 Dec 2023, 1:47 PM IST
وہیں، دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر داخلہ ایوان میں بیان نہیں دینا چاہتے۔ وہ میڈیا میں اس معاملے پر بیانات تو دے رہے ہیں لیکن ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے ایوان میں بات نہیں کرتے۔ یہ بھی کہا کہ وہ کانگریس کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں، نہروجی اور گاندھی جی کو نشانہ بنا کر ووٹ مانگتے ہیں۔
Published: 16 Dec 2023, 1:47 PM IST
قبل ازیں، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی کہا کہ جب میڈیا نے نوجوانوں کے اہل خانہ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ تمام نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے ناخوش ہیں۔ تو انہوں نے چھلانگ لگا دی۔ نوکری نہیں مل رہی تھی تو گونگی بہری حکومت کو جگانے کے لیے ایوان میں کود پڑے!
Published: 16 Dec 2023, 1:47 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Dec 2023, 1:47 PM IST
تصویر: پریس ریلیز