لکھنؤ: دہلی-این سی آر اور یوپی میں بارشوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور متعدد مقامات پر تباہی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ یوپی کے کئی اضلاع میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے بدھ کی رات سے جمعرات کی دوپہر تک الگ الگ حادثات میں 16 افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ سب سے زیادہ 10 اموات اٹاوہ میں واقع ہوئی ہیں۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق مین پوری میں ایک، فیروز آباد میں تین اور کاس گنج میں دو افرد کی بارش اور اس سے متعلق واقعات میں موت ہوئی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بارش سے متعلق واقعات کی وجہ سے ہونے والی اموات پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
شدید بارش کے پیش نظر اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، جن میں نوئیڈا، لکھنؤ، علی گڑھ، کانپور، سیتا پور، بہرائچ جیسے اضلاع شامل ہیں۔
Published: undefined
نوئیڈا میں موسلادھار بارش کے پیش نظر پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔ ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل یتھراج نے کہا کہ شہر میں زبردست بارش کے پیش نظر پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے علاقے میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
ادھر، علی گڑھ ضلع کے ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر نے بھی بھاری بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر 23 اور 24 ستمبر کو تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں راجدھانی لکھنؤ کی کمشنر روشن جیکب نے بھی طلبا کی حفاظت کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
ریونیو ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری سدھیر گرگ نے کہا، ’’محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مغربی یوپی میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ جس کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ پر ہے۔"
مسلسل بارش کی وجہ سے کسان دھان کی تیار کھڑی فصل کے ممکنہ نقصان سے پریشان ہیں۔ سبزیوں کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سبزیوں کی فصلوں میں ہونے والے نقصان کے باعث مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے عام لوگوں پر اضافی بوجھ پڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز