جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر برف جمع ہونے کے باعث ٹریفک کانقل و حمل مسلسل بند ہے۔ ادھر سری نگر - لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک بند ہے تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر - جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
Published: undefined
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے ہی رک رک کر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔متعلقہ محکمے کے مطابق وادی میں 3 فروری تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
جموں وکشمیر ٹریفک حکام نے پیر کو 'ایکس ' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا 'برف جمع ہونے کے باعث مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند ہے تاہم سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے'۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ برف باری کے باعث وادی کے پہاڑی علاقوں خاص کر سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا پاس، رازن پاس اور زوجیئلا پاس پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران باغوں یا کھیتوں کی دوا پاشی یا آب پاشی کرنے سے احتراز کریں اور کھیتوں یا باغوں میں جمع پانی کی نکاسی کا بند و بست کریں۔انہوں نے مسافروں سے سڑک کی صورتحال کے مطابق سفر کرنے کی صلاح دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب