قومی خبریں

دہلی میں شدید بارش کے سبب اسکول کی دیوار منہدم، 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچا

قومی راجدھانی میں ہفتہ کو شدید بارش کے دوران ایک اسکول کی پچھلی دیوار گرنے سے کل 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بارش / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: قومی راجدھانی میں ہفتہ کو شدید بارش کے دوران ایک اسکول کی پچھلی دیوار گرنے سے کل 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے دلشاد گارڈن علاقے میں ایس جی پاکٹ کے قریب واقع مکھرجی اسکول کی پچھلی دیوار گر گئی۔ واقعے میں 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ خیال رہے کہ دہلی کے کچھ حصوں میں سنیچر کو شدید بارش ہوئی، جس کی وجہ سے شہر بھر میں کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔ بعض مقامات پر درختوں کے اکھڑنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Published: undefined

شاہدرہ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس روہت مینا نے بتایا کہ مکھرجی اسکول کی پچھلی دیوار گر گئی، یہ دیوار دلشاد گارڈن کے ایس جی پاکٹ سے متصل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دیوار کے ساتھ ریلنگ اور کچھ درخت بھی گر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایس جی پاکٹ کے لوگوں کی طرف سے دیوار کے ساتھ کھڑی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ مجموعی طور پر 11 گاڑیوں کو معمولی اور بڑا نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

مینا نے بتایا کہ اس کے علاوہ شمال مغربی دہلی کے مغربی شالیمار باغ، شالیمار باغ کے بلاک بی ایف اور شمالی دہلی کے ماڈل ٹاؤن علاقے کے گوجرانوالہ ٹاؤن میں درخت گرنے کے دیگر واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق ان واقعات میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے مطابق، شمال مغربی دہلی میں کانجھا والا روڈ پر ٹاٹا پاور لمیٹڈ کے دفتر کے قریب پانی جمع ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ حکام نے بتایا کہ دہلی کے کچھ حصوں میں ہفتہ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے قومی دارالحکومت کے لوگوں کو مرطوب موسم سے راحت ملی۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ہفتہ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسم کی اوسط سے تین ڈگری زیادہ ہے۔ مشرقی دہلی، شاہدرہ، شمال مشرقی دہلی اور جنوبی سمیت شہر کے کئی حصوں میں دن کے وقت بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے دہلی-گڑگاؤں سرحد سمیت قومی راجدھانی کے کئی حصوں میں ٹریفک متاثر ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined