قومی خبریں

کہرے سے پیدا ہوئے مشکل حالات، دہلی و حیدر آباد سمیت کئی ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن متاثر

دہلی میں خراب موسم کے سبب 25 دسمبر کی صبح 6 بجے سے 9 بجے کے درمیان 7 پروازوں کو جئے پور اور ایک پرواز کو احمد آباد ڈائیورٹ کیا گیا۔

دہلی میں کہرا / IANS
دہلی میں کہرا / IANS 

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سردی اور کہرے سے مشکل حالات کا سامنا ہے۔ دہلی میں خراب موسم کے سبب 25 دسمبر کی صبح 6 بجے سے 9 بجے کے درمیان 7 پروازوں کو جئے پور اور ایک پرواز کو احمد آباد ڈائیورٹ کیا گیا۔ اس سلسلے میں دہلی ہوائی اڈہ سے متعلق ذرائع نے تصدیق کی ہے۔ دہلی کے علاوہ حیدر آباد واقع ہوائی اڈہ پر بھی کہرے کے سبب پروازوں کے متاثر ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق کہرے کی وجہ سے فلائٹ متاثر ہونے کے سبب مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی مسافروں نے تو سوشل میڈیا پر اپنی مشکلات کو ظاہر کیا ہے۔ پروازوں کی تاخیر اور رخنہ اندازی کی شکایتیں بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر کی گئی ہیں۔ اس درمیان انڈیگو اور اسپائس جیٹ سمیت کچھ ایئرلائنس نے مسافروں کو کم وزیبلٹی (مرئیت) کے بارے میں جانکاری دی۔ اتنا ہی نہیں، دہلی ہوائی اڈہ نے تو مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کر ان سے پرواز کی جانکاری کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کی گزارش بھی کی ہے۔

Published: undefined

کہرے کے سبب کولکاتا ایئرپورٹ پر بھی پرواز میں مشکلات درپیش آئی ہیں۔ کولکاتا ایئرپورٹ پر سیزن کے پہلے کہرے نے اتوار کو پرواز متاثر کیا۔ اس سے ایئرلائنس اہلکاروں و مسافروں کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز 45 پروازیں دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ علاوہ ازیں دو بین الاقوامی پروازوں سمیت 6 کو ڈائیورٹ کرنا پڑا۔ نتیجہ کار تاخیر سے دوپہر تک ایئرلائن ٹرانسپورٹیشن متاثر رہا۔ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے کم وزیبلٹی کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی اور کچھ پروازوں کو ڈائیورٹ بھی کرنا پڑا۔ تقریباً سوا آٹھ بجے کے بعد سے حالات بہتر ہوئے۔ کہرا کولکاتا ایئرپورٹ پر پیر کی صبح بھی دیکھنے کو ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined