قومی خبریں

پانچویں جماعت تک کے اسکول اگلے پانچ دن بند رہیں گے، فیصلہ سردی کی لہر کے پیش نظر لیا گیا

واضح رہے  کہ  اس سے پہلے   10 جنوری بروز بدھ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا لیکن ایک گھنٹے کے اندر ہی اسے واپس لے لیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

دہلی کے تمام اسکول جمعہ تک بند کردیئے گئے ہیں۔ اب اگلے پیر سے اسکول کھلنے کا امکان ہے۔ سردی کی بڑھتی ہوئی لہر کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔واضح رہے دہلی میں ایک تو سردی اور کووڈ  کے پھیلنے کی خبروں کے بیچ بچوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

دہلی میں بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پانچویں جماعت تک کے تمام اسکول اگلے پانچ دنوں تک بند رہیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات (دہلی سرمائی تعطیلات میں توسیع) پیر 8 جنوری سے جمعہ 12 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سردی کی لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے  کہ  اس سے پہلے   10 جنوری بروز بدھ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا لیکن ایک گھنٹے کے اندر ہی اسے واپس لے لیا گیا تھا۔ واضح رہے یہ فیصلہ پانچوی جماعت  تک کے بچوں کے لئے لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined