صوبہ اتراکھنڈ میں آج اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی جس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سوار تھے۔ اتراکھنڈ واقع پتھوراگڑھ ضلع کے منسیاری میں چیف الیکش کمشنر راجیو کمار کے ہیلی کاپٹر کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف الیکشن آفیسر وجئے کمار جوگدنڈے بھی سوار تھے۔ ہمالیائی علاقہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ ہیلی کاپٹر کو ایک کھیت میں کامیابی کے ساتھ اتارا گیا۔ بعد ازاں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ہیلی کاپٹر میں سوار الیکشن کمیشن کے تمام عہدیداران اور پائلٹ محفوظ ہیں۔
Published: undefined
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق بدھ کو چیف الیکشن کمشنر اور ریاستی ڈپٹی چیف الیکشن افسر ٹریکنگ کے ارداے سے منسیاری واقع میلم کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ دہرادون سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ میلم کے لئے نکلتے ہی اچانک سے پہاڑی علاقہ میں موسم میں تبدیلی آ گئی۔ جس کے بعد ہیلی کاپٹر کو فوری طور پر میلم سے پہلے رالم میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ خرابیٔ موسم کی وجہ سے ٹریکنگ کا منصوبہ بھی منسوخ کرنا پڑا۔
Published: undefined
اس درمیان ’اکاسا ایئر‘ کے ایک طیارہ کی بھی ایمرجنسی لینڈنگ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ دہلی سے بنگلور جا رہی اکاسا ایئر کی فلائٹ QP 1335 کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی، جس کے بعد فلائٹ کو واپس دہلی بلا لیا گیا۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ کی لینڈنگ کرائی گئی۔ فلائٹ میں 174 مسافرین سوار تھے۔ سبھی مسافروں کو اتار کر طیارہ کی جانچ شروع کر دی گئی۔ فی الحال کسی دھماکہ خیز مادہ کے ملنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 15 اکتوبر کو بھی کئی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی جس کے بعد متعلقہ طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کراتے ہوئے اس کی تلاشی لی گئی۔ کسی بھی طیارہ میں دھماکہ خیز مادہ نہیں ملا تھا، یعنی سبھی دھمکیاں محض افواہ ثابت ہوئی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined