نئی دہلی: دہلی حکومت کے مختلف محکموں میں سرکاری نوکری کے خواہش مند نوجوانوں کو اب اور انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ان کے پاس ایک بہترین موقع سامنے آیا ہے۔ ڈی ایس ایس ایس بی (دہلی سب آرڈینیٹ سروسز سلیکشن بورڈ) کی جانب سے بھرتی 2024 کے لیے نوٹفیکشن جاری کیا گیا ہے۔ اردو سمیت مختلف زبانوں میں ٹی جی ٹی (ٹرینڈ گریجوایٹ ٹیچر) کے لیے مقابلہ کے امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اساتذہ بننے کے لیے سالہا سال سے محنت کر رہے امیدواروں میں نوٹیفکیشن جاری ہونے پر خوشی لہر دوڑ گئی۔ حالانکہ مرد زمرے میں عمر کی حد اُمیدواروں کی راہ میں روڑا بن رہی ہے۔ دراصل اُمیدواروں کو پوری اُمید تھی کہ دوسری ریاستوں کی طرح دہلی میں بھی عمر کی حد 45 سال کر دی جائے گی، لیکن تازہ نوٹیفیکشن کے مطابق جنرل زمرے میں مرد کے لیے 32 سال اور خاتون اُمیدواروں کے لیے عمر کی حد 40 سال ہے۔
Published: undefined
اس درمیان اُردو، پنجابی و سنسکرت و دیگر ہندوستانی زبانوں کے محسن شمس الدین نے اُمیدواروں سے محنت و لگن سے تیاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انھوں نے اُردو کی ترقی و ترویج میں پیش پیش رہنے والے ادارے اور تنظیموں سے امیدواروں کو مفت کوچنگ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جو دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پہلے سے سلیکشن پا چکے ہیں اور ڈی ایس ایس ایس بی کا امتحان پاس کر چکے ہیں ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اساتذہ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ان امیدواروں کی رہنمائی و گائڈینس اور امتحان کی تیاری میں ہر اعتبار سے مدد کریں، تاکہ سینکڑوں اسامیاں اس مرتبہ پر ہو جائیں۔ تاہم زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار ملے اور دہلی کے ہر اسکول میں اُردو اساتذہ کی کمی پوری کی جا سکے اور بچوں کو اُردو ٹیچر مل سکیں۔
Published: undefined
شمس الدین نے کہا کہ اس مرتبہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ڈی ایس ایس ایس بی نے اپنی امتحان پالیسی بھی پچھلے امتحانات کے مقابلے میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ اس کے لیے سینکڑوں اساتذہ نے جدوجہد کی تھی جس کا ثمرہ اب ملنے جا رہا ہے۔ اب اُمیدواروں کو سیکشن اے میں پاس کر نے کی لازمی شرائط کو ختم کر دیا گیا ہے۔ پچھلی شرائط کے سبب زیادہ تر اُمیدوار کامیاب نہیں ہو پاتے تھے۔ اخیر میں شمس الدین نے کہا کہ 8 فروری 2024 سے فارم بھرنا شروع ہو جائیں گے۔ فارم بھر نے کی آخری تاریخ 8 مارچ 2024 ہے۔ اب ہم سب کا فریضہ ہے کہ ہم مختلف ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے یہ خبر ضرورت مند اُمیدواروں تک پہنچائیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ شمس الدین نے اُمیدواروں سے محنت و لگن سے تیاری کرنے کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ایک نعرہ بھی دیا ہے۔ وہ نعرہ ہے ‘Each One-Guide One’۔ یعنی ہر ایک کسی نہ کسی ایک کی رہنمائی کریں۔ انھوں نے ڈی ایس ایس ایس بی کا امتحان پاس کر چکے اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بے روزگار اُمیدواروں کی رہنمائی و امتحان سے متعلق ہر اعتبار سے گائیڈینس فراہم کرائیں تاکہ پہلے کے مقابلے اس بار زیادہ سیلیکشن ہو سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined