کانگریس نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ گجرات میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران تقریباً 2.3 لاکھ کروڑ روپے کا ڈرگس ضبط کیا گیا۔ کانگریس کی سینئر لیڈر سپریا شرینیت نے اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی نے اقتدار میں آنے کے بعد مرکزی ایجنسیوں سے غیر قانونی کاروبار کی جانچ کرانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن بڑی تعداد میں گجرات کے بندرگاہوں سے ڈرگس ضبط ہونے کے باوجود پی ایم مودی کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔
Published: undefined
میڈیا اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے سپریا شرینیت نے گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی کے استعفیٰ یا پھر انھیں برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ وہ مبینہ طور پر اس غیر قانونی کاروبار پر لگام لگانے اور اس میں شامل اصل قصورواروں کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’گجرات میں مندرا اور پیپاووا جیسے نجی بندرگاہ ملک میں ڈرگس لانے کے لیے داخلہ دروازے بن گئے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ 2017 اور 2020 کے درمیان گجرات میں 230000 کروڑ روپے کی ڈرگس پکڑی گئیں۔ یہ رقم گجرات کے بجٹ سے بھی بڑا ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے سوال اٹھایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) یا نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) جیسے مرکزی اداروں نے ان دو نجی بندرگاہوں کے مالکان سے پوچھ تاچھ کر کے گہرائی سے جانچ کیوں نہیں کی؟ سپریا شرینیت نے مزید کہا کہ ’’اس کے علاوہ گزشتہ تین ماہ میں سنتھیٹک ڈرگس بنانے والی چار فیکٹریوں کا پردہ فاش کیا گیا تھا۔ یہ ہرش سنگھوی کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے، جو اسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ انھیں اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو انھیں برخواست کیا جانا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے جانچ ایجنسیوں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا اور یہ بھی جاننا چاہا کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی نے نجی بندرگاہ مالکوں سے پوچھا کہ ان کے بندرگاہوں پر ڈرگس کیوں اتر رہا ہے۔ سپریا نے مزید کہا کہ کیا مودی جی نے ڈرگس کی درآمد کو روکنے کے لیے ایسے بندرگاہوں کے لیے گائیڈلائن بنائے؟ اگر نہیں، تو کیوں؟ یہ قومی سیکورٹی کا معاملہ ہے او رکانگریس اس ایشو کو اٹھاتی رہے گی۔ اگر کانگریس گجرات میں برسراقتدار ہوتی ہے تو وہ ای ڈی، سی بی آئی اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ سے ریاست میں غیر قانونی ڈرگس کے کاروبار کی جانچ کرائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز