سوشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں جانچ جاری ہے اور روزانہ کچھ نہ کچھ نئی سرگرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سب سے زیادہ سرگرمی بالی ووڈ کے ڈرگس کنکشن کی تلاش کو لے کر جاری ہے اور اسی سلسلے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانچ کا دائرہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ این سی بی نے اب بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ دیپکا پادوکون، شردھا کپور، سارہ علی خان اور رکل پریت سنگھ کو پوچھ تاچھ کے لیے سمن جاری کیا ہے۔ اگلے تین دن میں سبھی کو پوچھ تاچھ کے لیے آنا ہے۔ سبھی کو سمن جاری ہو چکا ہے۔
Published: undefined
اداکارہ رکل پریت، سمون کھمباٹا اور سوشانت کی سابق منیجر شروتی مودی کو کل یعنی 24 ستمبر کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔ دیپکا پادوکون اور کرشما پرکاش کو 25 ستمبر کو بلایا گیا ہے جب کہ سارہ علی خان اور شردھا کپور سے 26 ستمبر کو پوچھ تاچھ ہوگی۔
Published: undefined
دراصل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ڈرگس معاملے میں سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو 9 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ ریا کا الزام ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے لیے ڈرگس کا انتظام کرتی تھی۔ ساتھ ہی ریا چکرورتی نے بالی ووڈ کی کئی مشہور اداکاراؤں کا نام بھی ڈرگس کنکشن میں لیا تھا اور اسی لیے این سی بی کچھ اداکاراؤں کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز