قومی خبریں

امرتسر میں ہیروئن سمیت ڈرون برآمد

سرچ آپریشن کے دوران ایک کھیت سے ایک ڈرون/کواڈ کاپٹر کے ساتھ ممنوعہ ہیروئن  سے بھرا ایک پلاسٹک کنٹینر  برآمد ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

 

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سرحد پار سے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے امرتسر ضلع کے داؤکے گاؤں سے ہیروئن کے ساتھ ایک پاکستانی ڈرون برآمد کیا ہے۔

Published: undefined

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کی دیر شام ڈرون کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع پر پنجاب پولیس کے ساتھ گاؤں کے مضافات میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک کھیت سے ایک ڈرون/کواڈ کاپٹر کے ساتھ ممنوعہ ہیروئن (مجموعی وزن - تقریباً 520 گرام) سے بھرا ایک پلاسٹک کنٹینر برآمد ہوا۔ برآمد کیا گیا ڈرون ایک کواڈ کاپٹر (ماڈل - ڈی جے آئی میوک- 3 کلاسک، چین میں بنایا گیا)ہے۔

Published: undefined

پاکستان کی جانب سے یہ پہلا قدم نہیں ہے بلکہ اس نے اس سے پہلے بھی ڈرون کا استعمال کیا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں میں نشے کی لت کو عام کیا جائے ۔ بی ایس ایف کی چوکنی نگاہوں کی وجہ سے  یہ کوشش ناکام ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined