جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ائر ٹریفک کنٹرول میں نصب راڈار نے ڈرون کی نقل و حمل کے بارے میں جوں ہی اطلاع دی، تو فوری طور پر ہوائی اڈے کے اردگرد ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز جموں ہوائی اڈے کے نزدیک مشتبہ ڈرون کی نقل و حمل کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرون کی نقل و حرکت ہوائی اڈے سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تھی جہاں اے ٹی سی کے رڈاروں نے اس کا پتہ لگایا۔ اس کے بعد ڈرون کی نشاندہی کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ جموں ہوائی اڈے اور ائر فورس اسٹیشن میں تعینات عملے کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روزعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد تو نہیں چھوڑا۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ سال جون کے مہینے میں جموں ہوائی اڈے میں قائم ائر فورس اسٹیشن عمارت پر ڈرون کے ذریعے بم گرائے گئے جس کے نتیجے میں دو اہلکار معمولی طور پر زخمی ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز