حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے بیماریوں کا ذریعہ بننے والے مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے انوکھی پہل کی ہے جو لائق ستائش ہے۔ تالاب، جھیل مچھروں کی افزائش کا اہم ذریعہ ہیں جس سے ڈینگی، چکن گنیا اور دیگر بیماریاں پھیلتی ہیں۔ کارپوریشن نے تجرباتی بنیادوں پر ڈرونس کے ذریعہ ان میں مچھر کش دواوں کے چھڑکاو کی مہم شروع کی ہے۔
Published: undefined
کارپوریشن نے اس کام کے ذریعہ میاں پورجھیل اور ملکم چیرو رائے درگم میں مچھر کش دوا کا چھڑکاؤ کیا ہے۔ بلدیہ نے اس مقصد کے لئے دس لیٹر گنجائش والے ڈرون کا استعمال کیا ہے جس میں مچھر کش دوا رکھتے ہوئے اس کا کامیابی کے ساتھ چھڑکاؤ کیا گیا۔ ہر ایکڑ اراضی پر ڈرون کے ذریعہ مچھرکش دوا کے چھڑکاؤ کا کام کیا گیا اور یہ کام تقریباً دس منٹ میں پورا کردیا گیا۔
Published: undefined
عموماً اس عمل کی انسانوں کے ذریعہ انجام دہی کے لئے تقریباً دو ہفتے درکار ہوا کرتے تھے اور جھیل کے مکمل علاقہ کا احاطہ کرنے کیلئے 20 تا 25 ورکرس درکار ہوتے تھے تاہم دس منٹ میں ڈرون کے ذریعہ یہ کام انجام دیا گیا۔ یہ ڈرون فی گھنٹہ 5 تا چھ ایکڑ پر چھڑکاؤ کا کام کرسکتا ہے۔ انسانوں کے ذریعہ جھیلوں میں مچھرکش دوا کے چھڑکاؤ کیلئے ہرماہ 15 تا 20 لاکھ روپئے درکار ہوتے تھے تاہم اس انوکھے قدم کے ذریعہ یہ کام کافی کفایتی ہوگیا۔
Published: undefined
اس طریقہ کار سے تلنگانہ کی 45,612 جھیلوں میں مچھر کش دوا کی چھڑکاؤ کی توقع ہے۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے وقت، افرادی وقت کو بچانے کیلئے ڈرون کے ذریعہ مچھر کش دوا کے چھڑکاؤ کا کام کیا۔ یہ کام کفایتی بھی ہے۔ کارپوریشن نے اس مقصد کے لئے MARUT نامی حیدرآبادی کمپنی کے ساتھ اشتراک کیا۔ نہروں کے جنگلی پودوں میں عموماً مچھروں کی افزائش ہوتی ہے تاہم اس طرح کے قدم سے کافی کم وقت اور کم افرادی قوت کے ساتھ مچھروں کی افزائش کو روکنے کا کام انجام دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز