قومی خبریں

دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پر گرا طبی سامان لے جانے والا ڈرون، خدمات کچھ دیر کے لیے متاثر

جسولا وہار کے قریب میٹرو ٹریک پر ڈرون گرتے ہی ہلچل مچ گئی۔ دہلی پولیس، سی آئی ایس ایف اور ڈی ایم آر سی کے اہلکار حرکت میں آ گئے اور ڈرون کو میٹرو کی پٹریوں سے محفوظ طریقے سے ہٹا دیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پر اتوار کے روز جسولا وہار-شاہین باغ سے بوٹینیکل گارڈن کے درمیان میٹرو ٹریک پر طبی سامان لے جانے والا ایک ڈرون گر گیا، جس سے میٹرو ٹرینوں کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر راستہ میں ہی روک دیا گیا۔ اس واقعہ کے سبب مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس دوران، میٹرو خدمات تقریباً آدھے گھنٹے تک متاثر رہیں۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق جسولا وہار کے قریب میٹرو ٹریک پر ڈرون گرتے ہی ہلچل مچ گئی۔ خبر ملتے ہی دہلی پولیس، سی آئی ایس ایف اور ڈی ایم آر سی کے اہلکار حرکت میں آ گئے اور ان کی ٹیمیں اس علاقے میں پہنچ گئیں جہاں ڈرون گرا تھا۔ اسے میٹرو کی پٹریوں سے محفوظ طریقے سے ہٹا دیا گیا تاکہ خدمات دوبارہ شروع ہو سکیں۔

Published: undefined

اس دوران مسافروں کو کچھ دیر تک پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ نہ تو کسی کو میٹرو اسٹیشن میں داخل ہونے اور نہ ہی باہر نکلنے کی اجازت تھی۔ ڈی ایم آر سی نے کہا کہ میجنٹا لائن پر خدمات آدھے گھنٹے کے بعد معمول پر آ گئیں۔ دہلی پولیس نے ڈرون کو اپنے قبضے میں لے لیا اور کہا کہ اسے اس کے مالک کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined